کمپنی کی نوعیت
رجسٹریشن نمبر: 6001053
(NTN) قومی ٹیکس نمبر : 7-2180652
نشاط ملز لمیٹڈ نشاط گروپ کی پرچم بردار کمپنی ہے۔ یہ 1951ء میں قائم ہوئی ۔ یہ پاکستان میں سب سے زیادہ جدید، سب سے بڑی عمودی طور پر مربوط ٹیکسٹائل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ نشاط ملز لمیٹڈ کی 227,640 سپنڈلز اور 789 ٹویوٹا ایئر جیٹ لومز ہیں۔ کمپنی کے پاس بہت ہی جدید ٹیکسٹائل ڈائنگ اور پروسیسنگ یونٹس، گھریلوں کپڑے کے لیے 2 سٹچنگ یونٹس، ملبوسات کے لیے 2 سٹچنگ یونٹس اور 120 میگا واٹ گنجائش کی بجلی پیدا کرنے کی سہولیات بھی ہیں۔ کمپنی کی سال 2015ء کے لیے کل برآمدت 39.868 بلین روپے (یو ایس ڈالر 393.683 ملین) تھی۔ محتاط انتظامی پالیسیوں، استحکامی کارروائیوں، مضبوط مالی حالت اور مؤثر مارکیٹنگ حکمت عملی کے اطلاق کی بدولت ترقی کا رجحان آنے والے سالوں میں جاری رہنے کی توقع ہے۔ کمپنی کی پیداواری سہولیات سپننگ، ویونگ، پروسیسنگ، سٹچنگ اور بجلی پیدا کرنے پر مشتمل ہیں۔

ہمارا مشن
بہترانتظامی طریقوں اورمتحرک و مستحکم ٹیم کی نشونما کے ذریعے کمپنی کی اشیاء کی فروخت بڑھانے کے لئے نئی منڈیوں کی دریافت اور صارفین کو معیاری مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا تاکہ کمپنی کی پائیداراور موزوں ترقی اور خوشحالی کے لئے کمپنی کی مصنوعات کے لئے بہتر قیمتوں کا حصول ممکن ہو سکے۔
ہمارا وژن
کمپنی کو پاکستانی معیشت میں مستحکم بنیاد پر ایک معنی خیز بھرپور کردار ادا کرنے والی مکمل طور پر تمام آلات سے لیس جدید اور متحرک دھاگہ، خام کپڑا، تیار کپڑا اور تیار مصنوعات بنانے والی کمپنی میں تبدیل کرنا۔ کمپنی کو پاکستانی معیشت میں مستحکم بنیاد پر ایک معنی خیز کردار ادا کرنے والی مکمل طور پر تمام آلات سے لیس جدید اور متحرک بجلی پیدا کرنے والی کمپنی بنانا۔
