نشاط ملز لمیٹڈ مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ملبوسات (لباس) تیار کرنے کی سہولیات سے آراستہ ہے۔گارمنٹس ڈویژن نے اعلیٰ درجہ کی 1767 سلائی مشینیں جیسا کہ وائب میک، جوکی، مٹسوبشی اور برادر نصب کر رکھی ہیں۔ ڈویژن سالانہ 7.20 ملین ملبوسات پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سالانہ 7.20 ملین ملبوسات کی صلاحیت کے حامل ایک نئے گارمنٹس یونٹ کی تعمیربھی جاری ہے۔ گارمنٹ ویٹ پراسیس میں رائنز، انزائم سٹون، انزائم واش، سپربلیچ، ٹنٹ واش اور رائزن واش کی جدید تکنیک استعمال کی جاتی ہے۔ بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے ہماری فیکٹری ٹونیلو واشنگ مشینوں، مینو ڈرائرز، رنکل کیورنگ ہینگرز اور بیرل واشنگ مشینوں اور سیمپلنگ کے لیے ڈرائرز استعمال کرتی ہے۔ ہمارے سند یافتہ ٹیم کے ارکان بہترین نتائج حاصل کرنے اور گاہک کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ آلات استعمال کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے۔


