بورڈ آف ڈائریکٹرز
| جناب میاں عمر منشا | چیف ایگزیکٹو آفیسر |
| جناب میاں حسن منشا | چیئرمین |
| جناب خالد قدیر قریشی | ڈائریکٹر |
| جناب غضنفر مرزا | ڈائریکٹر |
| جناب سید زاہد حسین | ڈائریکٹر |
| مس نبیحہ شاہنواز چیمہ | ڈائریکٹر |
| جناب مقود احمد | ڈائریکٹر |
![]() | جناب میاں عمر منشا | چیف ایگزیکٹو آفیسر | میاں عمر منشا نے امریکہ سے انتظامی امور (بزنس ایڈمنسٹریشن) میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ وہ 18 سال سے زائد عرصہ سے مختلف فہرستی کمپنیوں کے ڈائریکٹر کے طورپر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ آدم جی انشورنش کمپنی لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، آدم جی لائف اشورنش کمپنی لمیٹڈ، نشاط ڈیری (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نشاط ہوٹلز اور پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط (عزیز ایونیو) ہوٹلز اور پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط (رائیونڈ) ہوٹلز اور پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط (گلبرگ) ہوٹلز اور پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نشاط ایگریکلچر فارمنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور نشاط فارمز سپلائز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈپر خدمات بھی سرانجام دیتے ہیں. |
![]() | جناب میاں حسن منشا | چیئرمین | میاں حسن منشا کئی سالوں سے مختلف فہرستی کمپنیوں کے بورڈپر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ نشاط پاور لمیٹڈ، سکیورٹی جنرل انشورنش کمپنی لمیٹڈ، لال پیر پاور لمیٹڈ، پاک جن پاور لمیٹڈ، نشاط ہوٹلز اور پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط (عزیز ایونیو) ہوٹلز اور پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط (رائیونڈ) ہوٹلز اور پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط (گلبرگ) ہوٹلز اور پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط ہاسپٹیلٹی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نشاط ڈیری (پرائیویٹ) لمیٹڈ، پاکستان ایوی ایٹرز اور ایوی ایشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نشاط آٹو موبائلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نشاط رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نشاط ایگریکلچر فارمنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور نشاط فارمز سپلائز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ پربھی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ |
![]() | جناب خالد قدیر قریشی | ڈائریکٹر | جناب خالد قدیر قریشی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈاکائونٹنٹس آف پاکستان کے ایک فیلو ممبر ہیں۔وہ43سال سے زیادہ پیشہ وارانہ تجربہ کے حامل ہیں۔وہ ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ،نشاط پاورلمیٹڈ،لال پیر پاورلمیٹڈ،پاک جن پاورلمیٹڈ،نشاط پیپرپروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ،نشاط کموڈیٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈکے بورڈپر بھی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ |
![]() | جناب غضنفر حسین مرزا | ڈائریکٹر | جناب غضنفر حسین مرزانےNED انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لو جی یو نیورسٹی سے مکینیکل انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری حا صل کی۔ مرزاصاحب کاروبارکی ترقی اور کاروباری و کارپوریٹ انتظامات سنبھا لنے کا 35سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے پا کستا ن اور سعودی عرب میں وارٹسلہ کارپوریشن (فن لینڈ) کی گروپ کمپنیوں کے مینجنگ ڈائیریکٹر کے طورپر خدما ت سر انجام دی ہیں۔مرزا صاحب Nishat Power Limitedکے ڈائیریکٹر اور Pakgen Power Limited کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر بھی خدما ت سر انجام دے رہے |
![]() | جناب سید زاہد حسین | ڈائریکٹر | جناب سیدزاہدحسین پاکستان کی کارپوریٹ کی دنیا کے تجربہ کار پیشہ ورفرد ہیں۔ وہ کثیر پہلو ٹیلنٹ رکھتے ہیں اور مثالی کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی تعلیم بی ایس سی، ایل ایل بی اور ایم اے(بین الاقوامی تعلقات)ہے۔ وہ مختلف سرکاری اداروں اور فہرستی کمپنیوں کے چیئرمین /چیف ایگزیکٹو /ڈائریکٹر کے طور پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ کینیا میں بطور پاکستانی ہائی کمشنر /سفیر کی بنیاد پر معہ تنزانیہ، یوگنڈا،روانڈا، کرنڈس، ایتھوپیا اور اریٹریا میں سفارتی کاموں کی بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ انگلستان کی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ ،امریکہ کے انٹر نیشنل با یٔیو گرافیکل سینٹر اور پاکستان کی انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹینگ مینجمنٹ کے فیلو ممبر ہیں۔ |
![]() | مس نبیحہ شاہنواز چیمہ | ڈائریکٹر | محترمہ نبیحہ شاہنواز چیمہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈاکائونٹنٹس آف پاکستان کی ایک فیلو ممبر ہیں اور وہ ICAPسے ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام مکمل کرنے والی سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں۔وہ 15سال سے زیادہ پیشہ وارانہ تجربہ کی حامل ہیں۔وہ سیکورٹی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور نشاط ہاسپٹیلٹی(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ پربھی خدمات سرانجام دیتی ہیں۔ |
![]() | جناب مقود احمد | ڈائریکٹر | جناب مقصود احمد،ماسٹر ڈگری اور کپڑے کی صنعت خاص طور پر سپننگ کے کاروبار میں23سال سے زیادہ پیشہ وارانہ تجربہ کے حامل ہیں اور وہ ICAPسے ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام مکمل کرنے والے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں۔وہ کمپنی سے متعلقہ حکمت عملی کی کاروائیوں کے فیصلوں میں فعال طور پر شامل ہوتے ہیں۔ |







